ایران اور پاکستان دہشتگردی کی بیخ کنی کرسکتےہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے کہا ہےکہ ایران اور پاکستان ایک دوسرے کےساتھ بھرپور تعاون کرتےہوئے علاقے میں دہشتگردی کی لعنت کی بیخ کنی کرسکتےہیں۔ علا الدین بروجردی نے پاکستانی سینیٹ کے سربراہ فاروق نائیک سے ملاقات میں باہمی تعلقات میں فروغ لانے کی غرض سے دونوں ملکوں کی توانائيوں کی طرف اشارہ کر تےہوئے کہاکہ دونوں ملکوں کو مختلف میدانوں میں اپنے تعلقات میں توسیع لانے کے لئےموثر اقدامات کرنے چاہئیں۔ اس ملاقات میں فاروق نائیک نے بھی کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے میں امن و سلامتی برقرار رکھنےمیں کلیدی کردار کا حامل ہے انہوں نے علاقے میں امن و سکیورٹی قائم رکھنے نیز ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے کےلئے تہران اسلام آباد کےتعاون کو ضروری قراردیا۔

اردو ٹوڈے نیوز لیٹر

تازہ ترین خبریں، بریکنگ نیوز اور اہم تجزیے براہِ راست اپنے ان باکس میں حاصل کریں۔

قارئین کی رائے (فیس بک کمنٹس)

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مرکزی صفحہ تازہ ترین شیئر کریں تحریر بھیجیں