حریری قتل کیس ٹریبیونل غیرقانونی

لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی
لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے سابق وزیراعظم رفیق حریری قتل کیس کی سماعت کرنے والی عدالت کو غیرقانونی قرار دیا ہے۔
العالم کی رپورٹ کےمطابق نبیہ بری نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئےکہ رفیق حریرقتل کیس کی سماعت کرنے والی عدالت پوری طرح سیاسی ہے اوراس عدالت کےسلسلے میں سابق حکومت کا رویہ بھی آئین کے برخلاف تھا اوراس کی کوئي قانونی حیثیت نہيں ہے، تاکیدکی کہ اس سلسلے میں وہ لبنانی وزیرا‏عظم نجیب میقاتی کی مدد کریں گے۔
نبیہ بری نےغیرملکی عدالت میں حریری قتل کیس کے سلسلے میں سابق حکومت کے طریقۂ کار پر تاکید کرتے ہوئے میقاتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایساطریقہ اختیارکرے جس سےلبنانی عدالت اورججوں پراعتماد بڑھے اور وہ خود کیس کی سماعت کریں۔
دوسری جانب لبنان کےوزيراعظم نجیب میقاتی نےسعد حریری کی قیادت والے چودہ مارچ گروہ پرحکومت کےکاموں میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا ہے۔
نجیب میقاتی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ چودہ مارچ گروہ نہيں چاہتا تھا کہ نئی حکومت تشکیل پائے، کہا کہ ان لوگوں نے حقائق کاسامناکرنےکی طاقت نہ رکھنے اور مکمل جمہوری طریقے سے اقتدار سے باہر نکلنے کی بنا پر حکومت پر حملہ کرنا شروع کر دیا۔
میقاتی نےاس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئےکہ چودہ مارچ گروہ خاص مقصد پرعمل پیرا ہے، کہاکہ یہ لوگ لبنان کے عوام کوگمراہ کرنا چاہتے ہیں جس میں وہ ہرگز کامیاب نہيں ہوں گے۔ لبنان کی پارلیمنٹ میں آج نئی کابینہ کے اعلامیے کا جائزہ لیا جائے گا۔
سعد حریری سے وابستہ چودہ مارچ گروہ، پارلیمنٹ میں اپنے ممبران کے ذریعے اعلامیے کو چیلنج کرنے کی کوشش کرے گا۔

اردو ٹوڈے نیوز لیٹر

تازہ ترین خبریں، بریکنگ نیوز اور اہم تجزیے براہِ راست اپنے ان باکس میں حاصل کریں۔

قارئین کی رائے (فیس بک کمنٹس)

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مرکزی صفحہ تازہ ترین شیئر کریں تحریر بھیجیں