خبریں
پاکستان و دنیا بھر سے تازہ ترین خبریں
-

اسلام آباد: خاتون کی جان بچاتے ہوئے پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید
اسلام آباد کے نائنتھ ایونیو پر پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم طارق نے دفتری ساتھی کے اغوا کا شکار بننے والی ایک نہتی خاتون کی جان اور عزت بچاتے ہوئے فائرنگ کے نتیجے میں جامِ شہادت نوش کر لیا۔ ملزم فرار، پولیس کی تلاش جاری۔
مزیدپڑھیں -

فورٹینیٹ سکیورٹی ڈے 2026: ڈیجیٹل معیشت کی مضبوطی کے لیے سائبر خطرات سے نمٹنا ناگزیر ہے
فورٹینیٹ سیکیورٹی کمپنی نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں "فورٹینیٹ سیکیورٹی ڈے پاکستان 2026" کا انعقاد کیا، جس میں سرکاری و نجی شعبے کے سینئر ٹیکنالوجی رہنماؤں، چیف انفارمیشن سیکیورٹی افسران (CISOs) اور حکومتی حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی
مزیدپڑھیں -

جنوبی وزیرستان: حنیف عباسی کا سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سلام
وفاقی وزیر حنیف عباسی نے جنوبی وزیرستان میں پاک فوج پر خوارج کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی جرات کو سراہا اور دشمن کے عزائم خاک میں ملانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
مزیدپڑھیں -

وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات: ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر اہم مشاورت
وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف سے جاتی امرا میں اہم ملاقات کی
مزیدپڑھیں -

چین – پاکستان سبز تعاون اور پائیدار ترقی کے حوالے سے اسلام آباد میں شجرکاری سرگرمی کا انعقاد
چین کے قومی یومِ شجر کاری کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کے تعاون سے ڈائریکٹوریٹ آف ریجنل سروسز، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں شجر کاری مہم کے تحت ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب کا مقصد ماحولیاتی تحفظ، شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور چین – پاکستان سبز تعاون کو فروغ دینا تھا۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی چینی اور پاکستانی شخصیات نے شرکت کی اور سبز و پائیدار مستقبل کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم پاکستان کی معاونِ خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے پودا لگا کر پاک – چین سدا بہار دوستی کی علامت کو مزید مضبوط کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی ہر شعبے کی طرح ماحولیات اور سبز ترقی کے میدان میں بھی مثالی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کے ماحول دوست اقدامات اور پائیدار ترقی کے ماڈلز دنیا بھر کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال ہیں اور پاکستان بھی ان تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ماحول کے تحفظ اور شہری سبزہ کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریجنل سروسز، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی …
مزیدپڑھیں -

اسلام آباد: ای ٹیگ (E-Tag) کے بغیر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی، کریک ڈاؤن شروع
اسلام آباد انتظامیہ نے Islamabad E-Tag کے بغیر گاڑیوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ جانیں ای ٹیگ لگوانے کے مراکز کی تفصیلات اور ایم ٹیگ (M-Tag) سے متعلق نئی ہدایات تاکہ آپ کسی بھی قانونی پیچیدگی سے بچ سکیں
مزیدپڑھیں -

نجف میں پھنسے 3 نوجوان، خاندان کا فوری واپسی کا مطالبہ
عراق کے مقدس شہر نجف میں چوھان برادری کے تین نوجوانوں کو اربعین واک میں شرکت سے روک دیا گیا، جس پر اہلِ خانہ اور برادری کے افراد نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ سندھ سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے
مزیدپڑھیں -

یومِ آزادی اور معرکۂ حق — اتحاد، جوش و ولولہ اور رنگا رنگ تقاریب
اسلام آباد میں یومِ آزادی اور معرکۂ حق کی تاریخی فتح کی مناسبت سے مرکزی تقریب شاندار انداز میں منعقد ہوئی، جہاں سبز ہلالی پرچموں کی بہار اور حب الوطنی کے ترانوں نے ماحول کو پرجوش بنا دیا
مزیدپڑھیں -

بلوچستان میں ڈیجیٹل میڈیا کے نوجوان صحافی حکومتی تعاون کے منتظر
نوجوانوں کے عالمی دن پر ڈیجیٹل میڈیا الائنس آف بلوچستان نے کہا ہے کہ صوبے میں ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ 99 فیصد افراد نوجوان ہیں، مگر ان کی محنت کے باوجود حکومت کی جانب سے کوئی رہنمائی یا سرپرستی فراہم نہیں کی جا رہی
مزیدپڑھیں -

شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا خدشہ
5 اگست سے 10 اگست 2025 کے دوران پاکستان کے بالائی اور وسطی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث متعدد دریاؤں میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے
مزیدپڑھیں









