سندھ
کراچی، مالیاتی اسکینڈل سے متعلق نئی آئینی درخواست
سندھ ہائی کورٹ میں انجمن اسلامی اصلاح برائے معاشرہ کے امیر حاجی گل احمد نے عدالتی احکامات کے مطابق مالیاتی اسکینڈل سے متعلق نئی آئینی درخواست کی سماعت جسٹس گلزار احمد اور جسٹس محمد علی مظہر کی دو رکنی بینج میں ہوئی ۔ درخواست گذار کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے تمام فریقین و ڈپٹی اٹارنی جنرل کو 14دسمبر2011ء کیلئے نوٹس جاری کرنے کے احکامات صادر فرما دئیے ۔ درخواست گذار نے اپنی آئینی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ کانٹینینٹل ایکسچینج کمپنی اور خانانی اینڈ کالیا کے2005 ء سے کاروباری روابط تھے ۔
مزیدپڑھیںبلدیاتی نظام میں ترمیم کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ تمام اتحادی جماعتوں کی کور کمیٹی کا اجلاس بلائیں اور ترامیم میں تمام اتحادی جماعتوں کے موقف کو شامل کریں
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے چیف آرگنائزر اور وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے خصوصی تعلیم امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ کمشنری نظام کی بحالی پیرصاحب پگارا ،صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جس پر ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ 1979ء کے بلدیاتی نظام میں ترمیم کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ تمام اتحادی جماعتوں کی کور کمیٹی کا اجلاس بلائیں اور ترامیم میں تمام اتحادی جماعتوں کے موقف کو شامل کریں
مزیدپڑھیںچک ٹاؤن میں فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے تین افراد کے بعد تعزیت کا سلسلہ
گذشتہ روزبعد نماز عید چک ٹاؤن میں چند مسلح افراد نے ہندو برادری کے افراد پر فائرنگ کردی تھی۔ جس کے نتیجے میں تین افراد ڈاکٹر اجیت کمار۔ انکم ٹیکس ملازم نریش کمار اور تاجر اشوک کمار جان بحق ہوگئے. جبکہ ایک اور شخص بنام ڈاکٹر ستیاپال شدید زخمی ہوگیا تھا۔ جس کو کراچی آغا خان ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ خطرہ سے باہر بتایا جاتا ہے.
مزیدپڑھیںچک میں مسلحہ افراد کی فائرنگ سے ہندؤو برادری کے تین افراد قتل
شکارپور نواحی گاؤں چک میں مسلحہ افراد کی فائرنگ میں کلینک میں بیٹھے ہوئے ہندو برادری کے 3 افراد قتل ایک زخمی ملزمان کی فائرنگ سے ایک ڈاکٹر اجیت اور انکم ٹیکس آفیسر نریش اور ایک بزنس مین موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکے ڈاکٹر ستیاپال شدید زخمی ہوگئے اس طرح کی خبر آتے ہی علائقے کے ہزاروں افراد واقع والی جگھ پر پہنچ گئے
مزیدپڑھیںشکارپور کی قومی اسیمبلی کی نشت پر غوث بخش خان مہر بھاری اکثریت سے کامیاب
قومی اسیمبلی کی نشست حلقہ NA 203 پر عدالت کے حکم پر 47پولنگس پر دوبارہ پولنگ کرائی گئی جس میں پ پ کے امیدوار سردار واحد بخش خان بھیو ق لیگ کے امیدوار وفاقی وزیر غوث بخش خان مہر کے حق میں دست بردار ہوگئے کے باوجود بھی عدالتی حکم پر مذکورہ پولنگس پر الیکشن کروائے گئی 47 پولنگس میں سے دو پولنگس جہان خان اور مسیتی کو حساس قرار دیا گیا
مزیدپڑھیںشکارپور تین خواتین قتل، قتل کے محرکات میں پرانی دشمنی بھی شامل
شکارپور نیو فوجداری تھانے کی حدود ايس پي آفیس کے قریب محلہ خانچندآباد میں ڈی پی او آفیس کے انگریزی برانچ کے کلرک اورنگزیب پٹھان کے گھر پر جمالی قبیلے کے غلام قادر ، اختر ، عمرا ن جمالی نے گھر میں گھس کر اندھادھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں آمنہ ، نجمہ اور افروز خاتون موقع پر ہی زخمی ہوگئیں
مزیدپڑھیںعید سے پہلے اور عید کے تین دنوں کے دوران سڑکوں اور گلیون کو صاف رکھا جائے: ضلعی انتظامیہ
ضلعی انتظامیہ ٹھٹہ نے ٹاؤن میونسپل انتظامیہ وغیرہ کو عیدالاضحی کے موقع پر صفائی، سیکیورٹی و دیگر انتظامات کی ہدایت کی ہے۔ اس حوالے سے آج دربار ہال مکلی پر ای ڈی او روینیو ڈاکٹر حفیظ احمد سیال نے ضلعی افسران کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عید کے موقع پر صفائی وغیرہ کے انتظامات کا جائزہ لیا اور ان کو آخری شکل دی
مزیدپڑھیںپیپلزپارٹی کے کارکن جمہوری نظام کی بقاءاور استحکام کیلئے پر عزم ہیں اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے: نجمی عالم
پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سید نجمی عالم اور مرزا مقبول نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سیاسی بونوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریگی جو موجودہ جمہوری نظام کو عدم استحکام سے دو چار کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے آج پیپلزسیکریٹریٹ میں منارٹی ونگ کے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی
مزیدپڑھیںمعیشت کو بہتر بنانے کیلئے ملکی پیداوار کی لاگت کم سے کم ہو: سکھر ایوانِ صنعت و تجارت
سکھر ایوانِ صنعت و تجارت کے صدر جناب محمد دین، نائب صدر جناب محمد رفیق ڈوسانی، جناب سجاداللہ قریشی، جناب حاجی نورالدین آگرہ والے، جناب راشد سیٹھار ودیگر اراکینِ مجلسِ انتظامیہ نے حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں مزید1.77 روپے(ایک روپے ستتر پیسے) فی یونٹ بطور فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز برائے ماہِ ستمبر 2011، وصولی کے فیصلے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
مزیدپڑھیںہم کمشنری نظام کے حامی تھے اور اب بھی ہیں، نیا بلدیاتی نظام آنے پر اپنا موقف دیں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے خصوصی تعلیم امتیاز احمد شیخ کی وفد سے گفتگو
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے چیف آرگنائزر اور وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے خصوصی تعلیم امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ حکومت نے بلدیاتی نظام کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سے کوئی مشاورت نہیں کی، ہم کمشنری نظام کے حامی تھے اور اب بھی ہیں، نیا بلدیاتی نظام آنے پر اپنا موقف دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر شکارپور سے آنے والے وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔
مزیدپڑھیں