سندھ
سندھ یونیورسٹی میں داخلے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر ہے
ندھ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن کے اعلامئے کے مطابق یونیورسٹی کے تمام شعبوں میں بیچلرس اور ماسٹرس ڈگر ی پروگرام (مارننگ اور ایوننگ) ایم ایس /ایم فل میں نئے سیشن 2012 میں داخلے کے لیے داخلا فارم حاصل کرنے اور جمع کرانے کی حتمی تاریخ -15اکتوبر مقرر کی گئی ہے
مزیدپڑھیںدوڑ پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کے خلاف دیہاتیوں کا مظاہرہ
پاکستان کارڈ سینٹر پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے لاٹھی چارج اور دھکے دینے کیخلاف دیہاتیوں کا احتجاج،سینٹر کا گھیرائو،ایس ایچ او کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر
مزیدپڑھیںسندہ یونیورسٹی سے ملحقہ پوسٹ گریجوئیٹ کالجوں سالانہ امتحان -18 اکتوبر سے شروع ہورہے ہیں
سندھ یونیورسٹی کے ناظم امتحانات کے اعلامئے کے مطابق یونیورسٹی سے ملحقہ پوسٹ گریجوئیٹ کالجوں کے ایم اے ، ایم کام، ایم ایس سی (پریویس اور فائنل) کے تحت سالانہ امتحان -18 اکتوبر سے شروع ہورہے ہیں۔
مزیدپڑھیںپاکستان کارڈ سینٹر دوڑ پر نادرا عملہ اور ایجنٹوں کی ملی بھگت
ڈيوٹی پر مامور استاتذ ہ کا احتجاج کام بند۔عوام پريشان ۔پی پی صدر نے ٹی ايم اے کا عملہ منگوا لیا تفصیلات کے مطابق پاکستان کارڈ سینٹر دوڑ پر نادراکے چند اہلکارورں کی من پسند افراد کو نوزانے کی عمل کےخلاف ڈيوٹی پر مامور استاتذہ نے احتجاجا کام بند کر دیا اور گھر چلے گئے جس کی وجہ سے لوگوں کوشديدپريشانی کا سامنا کرنا پڑا
مزیدپڑھیںپیر الہٰی بخش نے بھائی چارے، محبت اور یگانگت کا درس د یا : نثار احمد کھوڑو
سندھ اسمبلی کے اسپیکر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ پیر الہٰی بخش مرحوم جیسی شخصیت صدیوں میں پیدا ہوتی ہے، ان لوگوں نے اپنے دور میں بھائی چارے ، اخوت اور باہمی اتحاد کیلئے پل کا کام کیا۔ وہ آج سندھ اسمبلی میں منعقدہ سندھ کے پہلے مسلمان وزیر تعلیم اور سابق وزیراعلیٰ سندھ پیر الہٰی بخش مرحوم کی 36 ویں برسی کے موقع پر ہونے والے منعقدہ سیمینار سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے تقریر کررہے تھے۔
مزیدپڑھیںایران کی حکومت کے اعلی سطحی وفد کا ٹھٹہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دؤرہ
ٹھٹہ :ایران کی حکومت نے حکومت سندہ کو سیلاب متاثرین کی بحالی اور ان کی آبادکاری کیلئے انفرااسٹرکچر کی دوبارہ تعمیر میں مدد کرنے کا یقین دلایا ہے۔ یہ اعلان ایرانی حکومت کے ایک اعلی سطحی وفد نے ایران حکومت کے نائب وزیر و سربراہ برائے ایران کرائسس مئنیجمنٹ جناب قدمی کے زیر سربراہی آج سندہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دؤرے کی شروعات کرتے ہوئے ٹھٹہ پہنچ کر کیا۔ ٹھٹہ پہنچنے پر ڈی سی او ٹھٹہ محمد جعفر عباسی اور ای ڈی او روینیو ڈاکٹر حفیظ احمد سیال نے ایرانی وفد کو سیلاب و بارشوں سے ضلع ٹھٹہ کو پہنچنے والے نقصانات کے متعلق بریف کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ 220 ملی میٹر بارشوں اور ایل بی او ڈی کے سیم نالوں کی وجہ سے ٹھٹہ ضلع کی دو تحصیلوں جاتی اور میرپور بٹھورو میں تباہی آئی اور 187000 لوگ متاثر ہوئے جبکہ 35666 ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہو گئیں۔ وفد کو بتایا گیا کہ 629 دیہات کو نقصان پہنچا، لوگوں کے گھر زمین بوس ہوگئے اور اسکولوں و ہسپتالوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، جبکہ 11 یونین کونسلوں کا انفرا اسٹرکچر بھی تباہ ہو گیا۔ ایرانی حکومت کے وفد نے حکومت سندہ کو سیلاب متاثرین کی …
مزیدپڑھیںتعلیم کا معیار بہتر بنا کر ہی اقوام عالم کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔صادق علی میمن
ٹھٹہ : صوبائی وزیر جیل خانہ جات صادق علی میمن نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم کو فروغ دئے بنا ہماری قوم دنیا کی دیگر اقوام کا مقابلہ نہیں کر سکتی اور تعلیم کے فروغ کیلئے لازم ہے کہ ہم سب مل کر جدوجہد کریں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج ٹھٹہ کے قریب گاؤں پیر محمد بروہی میں پرائمری اسکول کی عمارت میں دو کمروں کی توسیع کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کو بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صحافی محبوب بروہی کی جانب سے منعقدہ اس تقریب کو ایم پی اے حاجی محمد عثمان جلبانی، ڈی سی او ٹھٹہ محمد جعفر عباسی اور ای ڈی او ورکس شفیق الرحمان نے بھی خطاب کیا۔ صوبائی وزیر صادق میمن نے کہا کہ ٹھٹہ کی سیاسی قیادت نے متفقہ طور پر ضلعی انتظامیہ کو تعلیم و صحت کے محکموں میں اصلاحات کیلئے فری ہینڈ دیا ہے جس سے ضلع کی قیادت کی ٹھٹہ کے عوام کے ساتھہ سچائی واضع ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سارے اساتذہ سرکاری اسکولوں میں ڈیوٹی نہیں ادا کرتے اور ہم سب نے ملکر ان کو اپنے فرائض لگن اور قومی جذبہ کے ساتھہ ادا کرنے کیلئے مجبور کرنا ہے تاکہ قوم …
مزیدپڑھیںصوبائی حکومت کے رلیف کوآرڈینیٹر برائے ٹھٹہ آغا جان اخترنےضلع کیلئے راشن اور 10 ہزار لٹر ائنٹی ملیریا ادویات جاری کروائیں۔
ضلع ٹھٹہ کے سیلاب متاثرین کیلئے رلیف کوآرڈینیٹر اور سیکریٹری زراعت آغا جان اختر نے آج ضلع کے عوامی نمائندوں اور ضلعی افسران کے ساتھہ سیلاب متاثرہ علاقوں کا دؤرہ کرکے رلیف کیمپوں کا معائنہ کیا۔ اس دؤرے میں مقامی ایم این اے ڈاکٹر عبدالواحد سومرو، سابق ایم پی اے غلام قادر پلیجو، ڈی سی او ٹھٹہ محمد جعفر عباسی و دیگر ضلعی افسران صوبائی کوآرڈینیٹر کے ہمراہ تھے۔
مزیدپڑھیںسینٹرل جیل سکھر میں انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب ہونے پر قیدیوں نے گزشتہ روز یرغمال بنائے گئے دس اہلکاروں کو رہا کردیا۔
سکھر: سنٹرل جیل ون سکھر میں گزشتہ روز جیل عملے اور قیدیوں میں تلخ کلامی ہوئی جو بڑھ کر جھگڑے کی صورت اختیار کرگئی اور نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔ اس دوران قیدیوں نے گیارہ اہلکاروں کو یرغمال بنالیا ۔ آج جیل انتظامیہ اور قیدیوں کے درمیان مذاکرات ہوئے جس کے بعد ایک ہیڈ کلرک، دو ایف سی اہلکار اور سات پولیس اہلکار کو رہا کردیا گیا ہے جبکہ ایک اہلکار کو گزشتہ روز ہی رہا کردیا گیا تھا۔ کشیدگی کے باعث آج قیدیوں کی بیرکس بھی نہیں کھولی گئیں۔ گزشتہ روز ہنگامہ آرائی میں تین اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک قیدی ہلاک ہوگیا تھا۔
مزیدپڑھیںصدر آصف علی زرداری سے ان کے والد کے انتقال پرمسلم لیگ فنکشنل کی تعزیت
کراچی: پاکستان مسلم فنکشنل سندھ کے صدر پیر صدرالدین شاہ راشدی ،سندھ کے چیف آرگنائزر اور سابق صوبائی وزیر امتیاز احمد شیخ اورایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری سندھ زبیر میمن نے صدرمملکت آصف علی زرداری سے ان کے والد حاکم علی زرداری کے انتقال پردلی تعزیت کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میںاعلیٰ مقام دے اور اہل خانہ کو صبر وجمیل عطا فرمائے۔
مزیدپڑھیں